ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر این پی سی آٸی ایچ کی ضلعی چیئرمین مظہر چانڈیو، وائس چیئرمین دانیال خلجی، سماجی ورکر عمران غوری، بلدیہ آفس سپرنڈنٹ ناصر قریشی، فیروز عباسی کی قیادت میں افواج پاکستان کے تمام وطن شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گلشن صدیقی پارک سے پریس کلب ٹنڈو آدم تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بیرز اور پاکستانی جھنڈے تھے ٹنڈو آدم پریس کلب پر ریس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین مظہر چانڈیو، سماجی ورکر عمران غوری، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر سلطان خاصخیلی، جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کے امیر عبدالستار انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری پاک فوج نے 1965 میں ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا اور آج بھی دفاع وطن کی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
پاک فوج، رینجرز اور پولیس شب و روز دفاع وطن اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہیں اس ضمن میں ہونیوالی شہادتیں ہمارا فخر ہیں، ریلی میں میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے پبلک ریلیشن آفیسر علی شیر احمدانی، فوکل پرسن عبدالصمد بلوچ، صحافی آچر ساند، علی رضا، عادل شہزاد ملک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔