Home / اہم خبریں / وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر تحریک لبیک 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی

وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر تحریک لبیک 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی

لاہور (بیورو رپورٹ) وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63 سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکوۃ، عطیات، خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر، جمعیت انصار، جماعت الفرقان، انصاراسلام، ٹی ٹی پی، لشکر اسلامی، جماعت الدعوۃ، جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی، ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الایثار فاؤنڈیشن، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں، عطیات، صدقات، چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔ وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں، ڈی سی اوز، ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے