Home / اہم خبریں / سندھ کے عوام کو نالائق حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

سندھ کے عوام کو نالائق حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی نا اہل حکومت نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا لیکن ہم ان کو ڈاکوؤں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی ترقی کے لئے میگا پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ صحت ہیلتھ کارڈ کا اجرا بھی وفاق کے انقلابی اقدامات میں شامل ہے۔ وہ اپنے کراچی کے دورے کے موقع پر سندھ اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے انھیں بتایا کہ کراچی کے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود روزگار سے محروم ہیں اور اب تو نوبت خودکشیوں تک آگئی ہے جبکہ سندھ حکومت کے ہر محکمے میں کرپشن عروج پر ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی زبوں حالی دیکھ کر شرم آتی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے حال ہی میں ہزاروں سرکاری اسکولوں کی بندش کا اعلان کرکے تعلیم کے شعبہ پر شب خون مارا ہے۔ جواب میں مراد سعید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے سندھ کے عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کئلئے وفاق کا ساتھ دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے