Home/اہم خبریں/ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر خواجہ عمران الحسن کا 16 اکتوبر 1948 کو قائم ہونیوالے ٹنڈو آدم کے قدیم اسکول سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر خواجہ عمران الحسن کا 16 اکتوبر 1948 کو قائم ہونیوالے ٹنڈو آدم کے قدیم اسکول سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم کا اچانک دورہ
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر خواجہ عمران الحسن نے 16 اکتوبر 1948 کو قائم ہونیوالے ٹنڈو آدم کے قدیم اسکول سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مختیار کار ٹنڈو آدم عبدالغفار لاکھیر، ڈسٹرکٹ سانگھڑ بار ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین جونیجو ایڈوکیٹ، ٹی ای او سیکنڈری محمد رفیق بجورو، گلزار خاصخیلی بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر خواجہ عمران الحسن نے سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو آدم کے ہیڈ ماسٹر سومار خان چاکرانی کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا کلاس رومز، لائبریری اور سائنس ہال کا دورہ کیا اس موقع پر اسکول ہیڈ ماسٹر نے انہیں بتایا کہ اسکول میں 8 استادوں کی سیٹیں خالی ہیں کلاس رومز کی مخدوش حالت ہے فرنیچر کی بے حد کمی ہے گراؤنڈ بہت چھوٹا ہے جبکہ اسکول کی عقبی دیوار اسکول کی ملکیت ہے جہاں غیر قانونی قبضہ ہے جبکہ اسکول کے مین گیٹ کے سامنے دیوار ترچھی ہے اسے سیدھا کروا دیا جائے تو کچرے اور مٹی سے نجات مل جائے گی اس موقع پر ڈی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر خواجہ عمران الحسن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سرسید گورنمنٹ ہائی اسکول ایک قدیم اسکول ہے اور اسکول میں فوری طور پر تعمیراتی مرمت کروائی جائے گی اور آر او پلانٹ بھی اسکول کو مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہ سرسید اسکول طلبہ کی تعداد طلبہ کی حاضری کے حوالے سے بہت بہتر ہے اسکول میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود ہے اور اساتذہ کلاسوں میں تدریس میں مصروف ہیں اس کے ایف اے محمد غلام طارق قریشی، غلام یاسین آرائیں، راؤ ناصر علی، محمد حسین قریشی، صفر ساند سمیت اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے۔