Home/اہم خبریں/پیرا گون گولف ویو اپارٹمنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام، پیرا گون کنسٹرکٹرز کی جانب سے گولف مقابلوں، میوزیکل کنسرٹ اور آتش بازی کا انعقاد کیا گیا
پیرا گون گولف ویو اپارٹمنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام، پیرا گون کنسٹرکٹرز کی جانب سے گولف مقابلوں، میوزیکل کنسرٹ اور آتش بازی کا انعقاد کیا گیا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پیرا گون کنسٹرکٹرز آفتاب حسین صدیقی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن میں پیرا گون گولف ویو اپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام۔ لوگوں نے پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لی اور ماڈل اپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور اس کو بہت سراہا۔5000 سے زائد لوگوں نے تقریب میں شرکت کی جس سے لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پیرا گون کنسٹرکٹرز آفتاب حسین صدیقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیرا گون کنسٹرکٹرز مسٹر بابر صدیقی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیرا گون ڈویلپرانعم صدیقی نے تقریب کے شرکاء کو تمام تر پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، پیرا گون پر عوام کے اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خاتونِ اُوّل بیگم ثمینہ عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، بیگم گورنر سندھ ریما عمران اسمٰعیل اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر مشہور کاروباری شخصیات نے افتتاحی تفریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گولف مقابلوں میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور معروف ایکٹر میکال ذوالفقار نے بھی خصوصی حصہ لیا۔ گولف میچ جیتنے والی گولف ٹیم میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور چیئرمین پیرا گون کنسٹرکٹرز آفتاب حسین صدیقی نے انعامات بھی تقسیم کیے۔ چیئرمین پیرا گون کنسٹرکٹرز آفتاب حسین صدیقی نے تمام شرکاء کے اعزاز میں رایان کلب بحریہ ٹاؤن کراچی میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔ بحریہ ٹاؤن میں پیرا گون گولف ویو اپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور پاکستان کے مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا،اُن کے منفرد انداز گلوکاری اور گیتوں سے محفل میں موجود تمام شرکاء محظوظ ہوئے۔