تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب

پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب

اٹک (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔ اٹک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں تاہم حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم،عملدرآمد کا مطالبہ

اقوام متحدہ، (نوپ نیوز انٹرنیشنل) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے