کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو بیان میں سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے اقتدار کے نشے میں سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے ہیں محکمہ بلدیات کا آفیسر افضل زیدی ایک وقت میں 3 عہدوں پر براجمان ہے افسر کس کے چہیتے ہیں؟ غیر آئینی تعیناتی پر سندھ حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ پی پی نے اداروں کی ساخت کو کمزور کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے، افضل زیدی میونسپل کمشنر کے چارج کے ساتھ مزید 2 عہدے سنبھالے بیٹھیں ہیں افضل زیدی کلک ورلڈ کے ڈائریکٹر اور کتا مار مہم کے بھی انچارج ہیں سندھ حکومت کو ساری قابلیت اپنے اس ایک افسر میں نظر آتی ہے کیونکہ شاید یہ افسر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے لاڈلے افسر ہیں انہوں نے کہا کہ 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانوں سے بخوبی واقف ہیں بتایا جائے کیا سندھ میں قابل افسران کی کمی ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے پیچھے کس کی تھپکی ہے؟ پورے سندھ میں کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں، گلیوں سڑکوں کے بجائے لوگ اب گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے مگر واقعات بڑھنے پر بھی کسی وزیر کسی افسر کو کوئی اثر نہیں ہوا کورنگی میں معصوم بچوں نے زہریلی مٹھائی کھائی اس واقعے کے ذمہ دار افضل زیدی ہے اداروں میں نچلے افسران پر مقدمہ درج کیا گیا لیکن کتا مار مہم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی کارکردگی پر ایک سوال تک نہیں پوچھا گیا، سندھ حکومت کورنگی کیس میں کمزور ملازمین کی گردن دبوچ رہی ہے مٹھائی میں زہر رکھنے والے کیساتھ حکم دینے والا بھی شریک جرم ہے سندھ حکومت کام کرنے والے محکموں کو پیپلز پارٹی کا سیاسی قلعہ بنانا چاہتی ہے، ہمیں اداروں سے بڑے مگر مچھ باہر نکالنے ہیں سندھ حکومت افسران کے ذریعے مال بناؤ تحریک چلارہی ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس غیر آئینی تعیناتی کیخلاف نوٹس لیں سندھ حکومت کے وزراء سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔