تازہ ترین
Home / Home / وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی این سی ایچ ڈی ہیڈ کوارٹر کے پی آفس امد۔

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی این سی ایچ ڈی ہیڈ کوارٹر کے پی آفس امد۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا انور اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان، اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) ہیڈ کوارٹر خیبرپختونخواہ پشاور آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) خیبرپختونخواہ پشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی انور اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی شمس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اعزاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اظہار علی،اور دیگر کے ساتھ ملاقات ہوئی اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خیبرپختونخواہ ادارے کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخواہ انور اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اعزاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اظہار علی کو بہترین خدمات پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ(این سی ایچ ڈی) خیبرپختونخواہ کے ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان نے وزرات اوورسیز کو پاکستان آمد پر اور خاص کر این سی ایچ ڈی آفس کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا افسوس ناک اور قابلِ مذمت روئیہ!

کمالیہ کی ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا دوہرا معیار عوام کے سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے