بمبار مواد کو ناکارہ بنانے والے بمب ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بانی NUJ محمد احسان مغل
لاہور (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر میں صحافی سید زاہد علی چشتی کے گھر کے قریب بارودی مواد کی برآمدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور آزادی صحافت پر سنگین حملہ ہے۔ انہوں نے بروقت کارروائی کرنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مستعدی سے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید زاہد علی چشتی جیسے بےباک اور عوامی مسائل پر آواز بلند کرنے والے صحافی کو نشانہ بنانا صرف سید زاہد علی چشتی پر نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور سید زاہد علی چشتی سمیت پوری صحافتی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،