ایس ایچ او شاد باغ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے،
ہزاروں زندگیاں خطرے میں، ایس ایچ او شاد باغ نے آنکھوں پر کالی پٹی باندھ لی،
لاہور (کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لاہور شادباغ کے علاقہ اکرم پارک نزد تھانہ شادباغ، سکیم نمبر 2، دلدار خان پُل، ندیمی چوک، شیر شاہ روڈ، بھگت پورہ، گندی بمبیاں سمیت دیگر مقامات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشینیں نصب ہیں، جوکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں، غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشینوں کی وجہ سے ہزاروں انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشینوں کے مالکان سے تھانہ شادباغ پولیس بھاری بھرکم منتھلیاں وصول کررہی ہے، تمام غیر قانونی پٹرول پمپ مشینیں تھانہ شادباغ پولیس کی پشت پناہی میں چل رہی ہیں، علاقہ مکینوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل ہے