تازہ ترین
Home / Home / سپریٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد ارشد ملک سے سنیئر صحافی محمد ندیم خان کی ملاقات۔

سپریٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد ارشد ملک سے سنیئر صحافی محمد ندیم خان کی ملاقات۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سپریٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد ارشد ملک سے سنیئر صحافی محمد ندیم خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ میں تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ امراض قلب میں مبتلا افراد آسانی سے اپنا علاج کروا سکیں۔ جو ٹیسٹ کسی بھی نجی لیبارٹری یا ہسپتال سے ہزاروں لاکھوں روپے میں ہوتے ہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وہ بالکل مفت کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس جدید طبی سہولیات بھی میسر ہیں تاکہ امراض قلب میں مبتلا افراد کو کسی دوسرے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔ بد قسمتی سے لوگ اس بیماری پر اس وقت توجہ دیتے ہیں جب اس کا علاج تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ عوام اور خصوصاً امراض قلب میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے طبی معالج کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو صحت مند بنائیں اور کسی بھی بیماری سے صحت یاب ہونے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادویات سے زیادہ احتیاطی تدابیر ہی انسان کو بیماری کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے کی عوام جعلی ڈاکٹروں اور نام نہاد حکماء کے پاس جا کر اپنا علاج کرواتے ہیں جس سے علاج کم اور بیماری میں اضافہ زیادہ ہوتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے