تازہ ترین
Home / Home / چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے 9ویں یوم تاسیس کی نشست کا شاندار انعقاد کائنات ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے 9ویں یوم تاسیس کی نشست کا شاندار انعقاد کائنات ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

قرآن و حدیث کی رو سے ختم نبوت کا مسئلہ ایمانیات اور اعتقادیات میں اساسی اہمیت رکھتا ہے: پیر فرخ سلیم چشتی

قرآن و حدیث میں سلسلہ نبوت و رسالت کے ختم ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ حدیث قدسی سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) قرآن و حدیث کی رو سے ختم نبوت کا مسئلہ ایمانیات اور اعتقادیات میں اساسی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر ہم اس کا انکار کرتے ہیں تو ہمارے ایمان کی ساری عمارت منہدم ہو جاتی ہے۔ یاد رہے کہ کتاب ورسالت ؐ کی اصل سرچشمہ ہدایت ہے۔ اورا گر رسالت و نبوت ہی کے سلسلے میں ہمارا ذہن صاف نہ ہو تو ہمیں کبھی بھی منزل نصیب نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر فرخ سلیم چشتی نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے 9ویں یوم تاسیس کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب قرآن پاک آپ ؐ کی ہمہ گیر اور آخری رسالت و نبوت کا اظہار، دین کی تکمیل نعمتوں کے اہتمام آپ کے رحمت جہاں ہونے اور رہتی دنیا کے لئے نوع و بشر کے ذریعے ہدایت کہہ رہے ہیں تو پھر کسی اور نبی کے تصور کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔ اس لئے قرآن و حدیث میں سلسلہ نبوت و رسالت کے ختم ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حافظ ناصر اور سنیئر نائب صدر ناصر رحمانی تھے۔ اس موقع پر بشمول سوسائٹی کے صدر ایم افضل چوہدری جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی ڈگری کالج رانا ذوالفقار اور عظیم سکالر ڈاکٹر عباس انصاری اور علامہ قمر عباس سیالوی نے خطاب میں عقیدہ ختم نبوت پر ایک مشترکہ بیان میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حدیث قدسی سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا رسالت و نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ اجماع صحابہ کے ساتھ علامہ و مجددیں بھی اس فیصلے پر قائم ہیں۔

تصاویر: چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے 9ویں یوم تاسیس کے مناظر

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے