تازہ ترین
Home / Home / ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں جا کر اپنا سروے کروائیں : میڈم شازیہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں جا کر اپنا سروے کروائیں : میڈم شازیہ


ایسی تمام خواتین جن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے امداد مل رہی ہے وہ اپنا دوبارہ سروے کروائیں

خواتین پاکستان کے کسی بھی شہر سے ہوں وہ بھی اپنے ہی شہر میں بینظیر انکم سپورٹ آفس جا کر اپنا دوبارہ سروے کروا سکتی ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم شازیہ نے کہا ہے کہ ایسی تمام خواتین جن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومت پاکستان کے تحت پیسے مل رہے ہیں اگر ان خواتین نے ابھی تک اپنا دوبارہ سروے نہیں کروایا تو وہ خواتین جلد از جلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس (نزد کمیٹی باغ جھنگ روڈ) میں جا کر اپنا سروے کروائیں کیونکہ ان کی آخری قسط ان کو مل گئی ہے۔ اگر ان خواتین نے دوبارہ سروے نہ کروایا تو ان کی امدادی رقم بند ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام خواتین جن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے امداد مل رہی ہے وہ بھی اپنا دوبارہ سروے کروائیں۔ اور جو پہلے سروے گھر گھر جا کر کیا گیا تھا ان میں جو گھرانے نااہل ہوئے تھے خواہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے ہوں وہ بھی اپنے ہی شہر میں بینظیر انکم سپورٹ آفس جا کر اپنا دوبارہ سروے کروا سکتے ہیں۔ سروے کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ سروے کروانے کے لیے جاتے ہوئے اپنے ساتھ بجلی کا بل، گھر کے تمام افراد کے شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے ب فارم اور اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ضرور ساتھ لائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے