متعدد دُکانداروں و ریسٹورنٹس مالکان کو جرمانے۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ غزالہ یاسین چدھڑ نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کمالیہ شہر و اطراف میں ہوٹلز مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں صرف سرکاری لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن اور ہسپتال میں مریضوں اور مسافروں کے لیے ہوٹلز کو کھولنے کی اجازت ہے۔ جبکہ شہر اور گردونواح میں ماہ صیام میں احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جس پر کاروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا۔