اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، پرنسپل رانا ذوالفقار سمیت دیگر کی شرکت۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، پرنسپل رانا ذوالفقار سمیت سٹوڈنٹس اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے. قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں لہٰذا ہمیں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں کرنی چاہیں اور پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے. چیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو درپیش چیلینجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو اپناتے ہوئے ایک قوم ایک سوچ کے ساتھ روشن پاکستان کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔