![]()
خادم رضوی کا مشن عاشقان رسولؐ جاری رکھیں گے
ناموس رسالت کا پرچم حافظ سعد رضوی کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے
دربار سلطان باھو جھنگ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) پاکستان تحریک باھوکے مرکزی امیر صاحبزادہ سلطان سرمد القادری نے پریس کلب کمالیہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشرعات ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کا پرچم مولانا خادم رضوی کے بعد حافظ سعد رضوی کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ اُمت کا درد اور اسلام کی حمیت اور غیرت جن ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہے وہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جان بھی قربان ہے کہ نعرے اور وعدے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کا فلسفہء حیات، انہیں جانا انہیں مانا، بس، تاجدار کائنات امام الانبیاء کی ناموس پر کوئی حرف نہیں سنیں گے۔ حکومت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانس سے پاکستانی سفیر کو واپس بلانے میں لیت و لعل سے کام نہ لے۔ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے آقا و مولا کی عظمت کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر علامہ خادم حسین رضوی کے مشن اور علم کو لے کرپاکستان تحریک باھوکے کارکُن حافظ سعد رضوی کی قیادت میں جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت فرانسیسی سفیر پر تحریک لبیک پاکستان اور علامہ خادم حسین رضوی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔