تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی والوں ہوجاؤ تیار محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی والوں ہوجاؤ تیار محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کل سے مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے بعد تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک بادل برسیں گے۔ مون سون سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں بھی یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتظامات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل خوب جم کر برسے اور جڑواں شہروں کو جل تھل کر دیا۔ تاہم راولپنڈی کے متعدد علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے