تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد ”آم فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا

کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد ”آم فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کی جانب سے اتوار کو پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد”آم فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا۔ آم فیسٹول میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، کے یو کے جے صدر راشد عزیز، سابق صدر پریس کلب امتیاز خان فاران، آم فیسٹیول میں چیئرمین پاکستان امریکہ بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا، صدر شیخ امتیاز حسین، جنرل سیکرٹری سید ناصر وجاہت، پریس کلب کی مجلس عاملہ کے ارکان اور ممبران کے پی سی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرتکلف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ آم فیسٹیول میں 20 سے زائد آموں کی اقسام رکھی گئی تھیں۔ اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ نے ناشتے اور آم بھرپور انداز میں کھائے اور مینگو فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقے کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کیلئے مزید تفریح کے ایونٹ کا انعقاد کرے گا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے ممبران کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لہر کے سبب لاک ڈاؤن اور دیگر معاشی وسائل کی وجہ سے تفریح کے مواقع ختم ہوگئے تھے۔ آج کراچی پریس کلب نے آم فیسٹیول کا انعقاد کرکے صحافیوں کی فیملی کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ آم فیسٹول کا انعقاد کرکے کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پریس کلب کے عہداران آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے