تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میکسیکو اولمپک کے ہیرو جہانگیر بٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے زندگی بھر قومی کھیل کی خدمت کرتے رہے، کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق کے ایچ اے نے قومی ہیرو میکسیکو اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ مرحوم اولمپیئن جہانگیر بٹ کے نام سے منسوب ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں 4 دسمبر سے شروع ہونے والی لیگ میں یوتھ ہاکی کلب ، حنیف خان الیون، گلبرگ ہاکی الیون، کراچی گلیڈی ایٹر الیون، ملیر کینٹ الیون اور رینجرز الیون کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ کا فائنل 10 دسمبر کو شیڈول ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق اولمپیئن جہانگیر بٹ کے نام سے منسوب ہاکی لیگ کے انعقاد کا عظیم اولمپیئن کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے کارناموں سے روشناس کرانا ہے، اولمپیئن جہانگیر بٹ میکسیکو اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ تھے وہ جب تک زندہ رہے ہاکی سے منسلک رہے انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے قومی کھیل کی خدمت کا سلسلہ زندگی کی اخری سانس تک جاری رکھا، جہانگیر بٹ قومی جونیئر ٹیم کے منیجر اور سلیکٹر بھی رہے۔ کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ماجد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، امتیاز الحسن آرگنائزنگ سیکریٹری اور فیصل اسمعیل 7 روزہ لیگ میں ایمپائرز منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے