کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور حوا کی بیٹی درندوں کے ہتھے چڑھ گئی، سرجانی میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوسناک و قابل مزمت ہے، دوران ڈکیتی وحشی درندوں نے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی، ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھنڈ برداری پر ظلم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، مقدمہ درج نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی بھنڈ برادری کے ساتھ بھرپور احتجاج کرے گی۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/if-a-case-is-registered-against
کراچی میں انسانی جان اور خواتین کی عزتیں کچھ محفوظ نہیں ہیں، کراچی میں قتل زیادتی اور لوٹ مار کے واقعات کے زمہ دار آئی جی سندھ ہیں، پیپلز پارٹی کے نالائق آئی جی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ کی تمام دلچسپی منفی سیاست پر مرکوز ہے، سرجانی میں زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیف کردار تک پہنچایا جائے۔
![]()