تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پر حملہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پر حملہ

نئی دہلی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر۔ مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیر نگرانی چلنے والے اسکول پر دھاوا بول دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اساتذہ اور دیگر عملے کو دھمکیاں دیں۔ ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہو رہے تھے۔ ہندو انتہا پسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اور بمشکل جان بچائی۔ ہندوانتہا پسندوں نے زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کر اسکول پر حملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے