تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حیسکو چیف نور احمد سومرو اچانک میرپور خاص کے دورے پر پہنچ گئے

حیسکو چیف نور احمد سومرو اچانک میرپور خاص کے دورے پر پہنچ گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حیسکو چیف نوراحمد سومرو اچانک میرپور خاص کے دورے پر پہنچ گئے، سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے پہنچ کر ایس ای ذوالفقار میمن ایکسین افتخار احمد سومرو اور ایس ڈی او ریاض کو سائیٹ پر ہدایات دیں کہ چوکیدارہ سسٹم کے تحت مانیٹرنگ کریں اور بجلی چوری روکیں۔ اور میٹروں کو سیکیور بھی کریں۔ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جو بجلی خرید کر اپنے معزز صارفین تک فراہمی کا کام کرتا ہے۔ اس لئے ہر وہ صارف جو بجلی قانونی طریقے سے استعمال کرتا ہے تو وہ بجلی کا بل بھی باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ حیسکو چیف نے مزید کہا کہ سب سے پہلے عوام ہے۔ اور حیسکو ملازمین عوام کے ساتھ مل کر حیسکو کا تحفظ کریں۔ اور اس کی ترقی کے لئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔ حیسکو چیف نوراحمد سومرو کے ہمراہ چیف کمرشل آفیسر سرفراز احمد خان، اختر لطیف صدیقی اور ترجمان حیسکو محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے