کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ بیت المال سندھ اور پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی کا نمائش چورنگی محمدی بلڈ بینک اور تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ۔ محمدی بلڈ بینک اور تھیلسیمیا سنٹر کے سی ای او سید مہدی رضوی نے تھیلسیمیا سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ حنید لاکھانی نے تھیلیسیمیا سنٹر میں آئے بچوں کو تحائف دیئے اور بات چیت بھی کی۔ دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنید لاکھانی نے کہا کہ میں آج یہاں آیا ہوں بہت اچہا لگ رہا ہے، سید مہدی رضوی جیسے لوگ بہت کم ہیں وہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کی کمی کو پورا کرنا پڑے گا میں لوگوں سے اپیل کرونگا کے وہ اس نیک کام میں آگے آئیں، انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی مدد کرنا خون کا عطیہ دینا ایک نیک کام ہے۔ سید مہدی رضوی اچھا کام کر رہے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس کی وضاحت کیسے کروں، انہوں نے کہا کہ بیت المال تھیلیسیمیا سینٹرز کی مدد کر رہا ہے، حکومت کے پاس نجی شعبے کی مدد کے لیے وسائل کم ہیں، اس بیماری سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے خون کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ اس بیماری پر کنٹرول کر سکیں، بہت ساری بیماریاں ایسی ہیں جن کے بارے میں ہمیں پتا بھی نہیں چلتا، لاکھانی نے مزید کہا کہ ملک میں تھیلیسیمیا قانون سازی کی گئی ہے جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ شادی شدہ جوڑے کو شادی سے پہلے ایک بار اپنا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروانا چاہئے تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکے۔