Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گلگت بلتستان کا جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گلگت بلتستان کا جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن منانے کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل اوپن ایئر آڈیٹوریم میں کیا گیا، تقریب میں سینئر سیاسی رہنما تاج حیدر، فاروق ستار، اشفاق منگی، شبیر قائم خانی، ماہر معاشیات ڈاکٹر اقدس افضل، بشیر سدوزئی، عباس موسوی، منہاج موسوی سمیت مختلف سماجی شخصیات سمیت نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سینئر رہنما تاج حیدر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ گلگت کو پاکستان سے الگ کرے، میں اپنی جماعت کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت کو بھی خود مختار صوبہ کا درجہ دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے ماحولیات کو سب سے بڑا خطرہ وہاں کے جنگلات کی کٹائی ہے اس کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ گلگت میں گیس لائی جائے، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے اصول، نظریوں، سوچ اور فکر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، آزادی آزادی ہوتی ہے چاہے وہ ادھوری ہو یا پوری، ماہر معاشیات ڈاکٹر اقدس افضل نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم آج گلگت بلتستان کے یومِ آزادی میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ گلگت میں سیاحت کے اضافے کے بعد وہاں کے ماحولیات خطرات کا شکار ہوگئی ہے کمرشل ہوٹلز کی تعمیر وہاں کا قدرتی نظام متاثر کر رہی ہے ، اس بارے میں سوچا نہ گیا تو آنے والی نسلیں وہاں کے قدرتی ماحول سے محروم ہوجائیں گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر سدوزئی نے کہا کہ آرٹس کونسل میں محمد احمد شاہ نے پاکستان کی تمام اکائیوں کو اپنی زبان تقافت کو پروان چڑھانے پروگرام کرنے کی جگہ مہیا کر دی ہے ورنہ ایک پروگرام پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ میں 45 سال میں ہہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے ثقافتی پروگرام میں شرکت کر رہا ہوں کیوں کہ اس سے قبل ایسا پروگرام منعقد ہی نہیں ہوا احمد شاہ نے پہلے جگہ مہیا کی اب آرٹس کونسل کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے کھول دئے ہیں یومِ آزادی کے جشن میں ثقافتی شو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، گلگت کے روایتی آلات موسیقی پر بجنے والی دھنوں پر گلگتی فنکاروں نے گلگت کا روایتی رقص پیش کیا، جبکہ گلگت کی ثقافت کی عکاسی کرتے کھانوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس موقع پر گلگت بلتستان کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، تقریب کی نظامت کے فرائض مطلوب حسین اور ہاجرہ بتول نے ادا کئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے