میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ سید پور نہر کی کھدائی اور پانی نہ پہنچے کے خلاف کسانوں اور عوامی تحریک ضلع دادو کے صدر ایڈووکیٹ امتیاز جتوئی، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی چانڈیو، ایڈووکیٹ منصور چانڈیو، محمد اشرف چانڈیو، مولا بخش پہنور، محمد حسن بروہی، سکندر پنہور، پیار علی بگہیو و دیگر کی قیادت میں آج دوسرے روز بھی نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سید پور نہر میں پانی دو یا استعفے دو کے نعرے لگائے، انہوں نہ کہا حلقہ کے ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو اور آب پاشی عملے کی ملی بھگت سے گذشتہ دس سالوں سے سید پور نہر کی کھدائی کے پیسے ہڑپ کیے جا رہے ہیں انہوں نہ کہا کہ سید پور نہر کے ہزاروں ایکڑ آباد کرنے والی نہر میں پانی نہیں زمیںں بنجر بن گئی ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سید پور نہر کی کھدائی کرا کے پانی پہنچایا جائے اگر کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا۔