Home / اہم خبریں / ڈاکٹر قوم کا اثاثہ ہیں، ڈاکٹروں کو مریض کی دیکھ بھال کے ساتھ اپنے آپ کو بھی کورونا وائرس سے بچانا چاہئے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

ڈاکٹر قوم کا اثاثہ ہیں، ڈاکٹروں کو مریض کی دیکھ بھال کے ساتھ اپنے آپ کو بھی کورونا وائرس سے بچانا چاہئے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے پاک آرمی چھور کینٹ کے بریگیڈیئر نعمان اور ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورخاص میں قائم آئسولیشن سینٹر اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر پاک فوج چھور کینٹ کے بریگیڈیئر نعمان نے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے ہم سب کو باہمی کوششوں سے اس دکھی وقت سے نمٹنا چاہئے انہوں نے انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ دورے کے دوران کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہئے کہ کسی کو بھی بغیر کٹ کے آئسولیشن سینٹر میں داخل نہ ہونے دیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کرایا جائے گا سینٹر میں سیکورٹی کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر قوم کا اثاثہ ہیں قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹر میں مریض آنے کی صورت میں ڈاکٹروں کو مریض کی دیکھ بھال کے ساتھ اپنے آپ کو بھی کورونا وائرس سے بچانا چاہئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ اور انچارج آئسولیشن سینٹر ڈاکٹر ہرچند رائے نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم آئسولیشن سینٹر میں 50 بیڈز کی گنجائش موجود ہے جس میں ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم قرنطینہ سینٹر میں بھی 50 بیڈز کی گنجائش رکھی گئی ہے جس میں ضرورت کے مطابق ضلع میرپورخاص میں دیگر اضلاع اور بیرون ممالک سے آنے والوں کو چیک کرنے کیلئے رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی سی بی گر اؤنڈ میں بھی قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر منتخب کردہ مقامی ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی قرنطینہ سینٹر قائم کئے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کی ذمے داری ادا کرنا ہوگی۔ اولمپئین اصلاح الدین صدیقی
https://www.nopnewstv.com/we-all-have-to-play-our-part-to-stop/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے