میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم کی جانب سے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے خریدے گئے راشن بیگ میں بدعنوانی کی گئی۔ آج وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اصل حقائق ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے کہا کہ راشن بیگ کی خریداری کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل کو میری ہی صدارت میں ہوا تھا جس میں کھانے پینے کی اشیاء مارکیٹ سے خرید کرنے والی تجویز کو رد کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ راشن بیگ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان سے خریدے جائیں گے اور کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے تحت اسی روز آرڈر یوٹیلٹی کارپوریشن پاکستان میرپورخاص اور بدین بھیج دیئے گئے۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا ہے کہ راشن بیگ کمیٹی کے کئے گئے فیصلہ کے تحت یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میرپورخاص اور بدین سے خرید کرکے ضلع تھرپارکر کے غریب و حقدار اور حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کئے گئے ضابطہ اخلاق کے تحت لوگوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مندرجہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ صاف ظاہر ہے کہ مذکورہ خبر بلکل بے بنیاد اور غلط ہے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ کراچی کو بھیجے گئے لیٹر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غلط اور بے بنیاد خبر شائع کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ضلع انتظامیہ کسی قسم کے دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دے سکے اور اپنی سرکاری ذمہ داری بہتر طریقے سے ادا کر سکے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: راجن پور کے دور دراز ضلع میں بھی متاثرہ مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار
https://www.nopnewstv.com/district-of-rajanpur-will-also/