تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جامعہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

جامعہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جامعہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں، بیمار ہوتے ہیں تو آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں واٹس ایپ میسج نہیں دیکھتے۔ ابھی تک سندھ میں تقریباً 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی ویکسین لگوائی ہے آپ کے سامنے ہیں، صحت اللہ دیتا ہے لیکن اللہ خیال رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے، کسی حکومت کو بندشیں لگانے کا شوق نہیں ہوتا۔ اگر چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے