تازہ ترین
Home / Home / علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ ایم افضل چوہدری

علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ ایم افضل چوہدری

تعلیم کو مرد و زن دونوں کے لئے قرار دیا گیا ہے۔

رانا علی اویس خاں کو پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں سول انجنئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ تعلیم کو مرد و زن دونوں کے لئے قرار دیا گیا ہے۔ تعلیم اقوام کی ترقی اور بقاء کی آئنہ دار ہے۔ نسل نوع کو جدید تعلیم کے حصول کے بعد ملک و ملت کی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری، چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے شعبہ کلچرل ایجوکیشن کے رکن رانا علی اویس خاں کے PPSCکے امتحان میں نمایاں کامیابی اور پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں سول انجنئیر منتخب ہونے پر مبارکباد اور تہِنیتی پیغام دیتے ہوئے کیا۔ اس کے علاوہ مبارکباد دینے والوں میں دیگر اراکین سول سوسائٹی جن میں باقر حسین(سب انجنئیر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی) محمد طلحہٰ گل (سب ڈویژنل آفیسر ایری گیشن کمالیہ) رسول بخش (سب انجنئیر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کمالیہ) ایم عثمان سیالوی (جنرل سیکریٹری) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ، رانا عباس حیدر (سب انجنئیر) رانا ذوالفقار علی (پروجیکٹ منیجر بارکو) رانا علی رضا خان (بینک آف پنجاب) رانا محمد یونس، رانا محمد افتخار، رانا محمد حنیف، رانا شبیر عباس، رانا حبیب، رانا احمد علی، رانا شاہد، رانا طیب، حافظ غلام حسین (پاور لومز والے) ملک زین(انکم ٹیکس ایڈوائزر) میاں احتشام خالد، میاں تجمل حسین (میاں ٹینٹ سروس) ملک محمد احمد اور محمد نوید نے سب انجنئیر رانا علی اویس خان کی شاندرا کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے