تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اہم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے میرپورخاص میں ابتک 12 ہزار خاندانوں میں بہترین قسم کے کراچی سے منگائے گئے راشن بیگس تقسیم

اہم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے میرپورخاص میں ابتک 12 ہزار خاندانوں میں بہترین قسم کے کراچی سے منگائے گئے راشن بیگس تقسیم

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ابتک بارہ ہزار خاندانوں میں بہترین قسم کے کراچی سے منگائے گئے راشن بیگس جس میں فی بیگس میں دس کلو آٹا پانچ کلو کا اعلیٰ کوالٹی کے چاول، دالیں، چائے کی پتی، چینی، آئل، صابن، گھر میں استعمال ہونے والے روز مرہ اشیاء کا سامان جس میں فی بیگ میں ایک ماہ کا راشن ہے وہ ضرورت مندوں کے گھروں میں گھر گھر جاکر تقسیم کیا جارہا ہے۔ ابتک میرپورخاص شہر کے مختلف پسماندہ غریب علاقوں سمیت میرواہ گورچانی تحصیل شجاع آباد، تحصیل سندھڑی، ڈگری اور دیگر علاقوں میں پچھلے بیس روز سے بغیر کسی کی ذات پات اور عزت نفس کو مجروح کیے بغیر، بغیر فوٹو سیشن کے راشن تقسیم کیا جارہا ہے اور ابتک بارہ ہزار راشن کی بیگس تقسیم کی جاسکی ہیں اور یہ سلسہ جاری ہے۔ میرپورخاص میں سانحہ تیزگام کے شہداء کا مسئلہ ہو، کورونا لاک ڈاؤن میں پھنسے تبلیغی بھائیوں کا مسئلہ ہو یا سکھر کورنٹائن میں پھنسے زائرین کا مسئلہ ہو یا پھر لاک ڈاؤن سے متاثر میرپورخاص کی عوام کو راشن کی فراہمی کا مسئلہ ہو سید زوالفقار علی شاہ کا مسیحائی کردار میرپورخاص کی عوام کبھی بھی نہیں بھولیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے مرکزی آفس پاکستان ہاؤس حیدرآباد فلاحی ادارے پی ایس پی فاؤنڈیشن میں تبدیل
https://www.nopnewstv.com/psp-foundation-hyderabad-division/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے