تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بلدیہ ہاکی کلب نے پاک فلیگ کلب کو جبکہ کورنگی ٹائیگرز پاک فلیگ کلب کو شکست دے دی

بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بلدیہ ہاکی کلب نے پاک فلیگ کلب کو جبکہ کورنگی ٹائیگرز پاک فلیگ کلب کو شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوگیا، پہلے دن کھیلے جانے والے میچ میں بلدیہ ہاکی کلب نے پاک فلیگ کلب کو باآسانی صفر کے مقابلے میں چھ گول سے جبکہ دوسرے میچ میں کورنگی ٹائیگرز نے گلبرگ ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر عاصم خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فیصل اسماعیل کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والی بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کورنگی ٹائیگر، بلدیہ ایچ سی، یوتھ ہاکی کلب اورنگی، پاک فلیگ، گلبرک ہاکی کلب اور یوتھ ہاکی بلو سمیت چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر ائیں گی، افتتاحی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بلدیہ ہاکی کلب نے پاک فلیگ ہاکی کلب کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے بلاول نیازی نے دو جبکہ ہمایوں خان، سرفراز عالم، فاخر نصیر اور محمد عقیل نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں کورنگی ٹائیگرز نے گلبرگ ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے اسمعیل افریدی، رانا نزاکت، جابر علی، آصف رضا، انجم سجاد، ندیم سجاد اور عبدالرحمان نے ایک ایک جبکہ گلبرگ کلب کی جانب سے میچ کا واحد گول مشرف حسین نے کیا، اس موقع پر میچ کے مہمان خاص کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ جاوید اقبال نے کلب کی سطع پر ہاکی ایونٹ کو اصل ہاکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کل کلب ہاکی سے ہی روشن ہوگا۔ ہاکی کی بحالی کا واحد راستہ کلب کی سطح پر ہاکی مقابلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد میں پوشیدہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے