تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع کی تمام غیر سرکاری تنظیمیں ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ

ضلع کی تمام غیر سرکاری تنظیمیں ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد) سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع کی تمام غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دیں جبکہ فلاحی کاموں کے لیے علاقے کو منتخب کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کریں بصورت دیگر ان کہ این او سی کو مسترد کر دیا جائے گا۔ آج اپنے دفتر میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے ایس آئی ایف کی کارکردگی پیش کرنے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس آئی ایف کے گزشتہ منصوبے کی کامیابی سے تکمیل کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور خواہشمند ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح و بہبود کے نئے منصوبے ضلع بھر میں شروع کئے جائیں جس کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے روزگار کو ترجیح دینے چاہیے اس سلسلے میں ان کا دفتر تمام اداروں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئی فلاحی اسکیمیں جاری ہیں جبکہ ان کی کارکردگی کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو ہر 3 ماہ بعد اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے