تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع سانگھڑ تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے وقت پر کام مکمل کریں۔ سینیٹر امام الدین شوقین

ضلع سانگھڑ تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے وقت پر کام مکمل کریں۔ سینیٹر امام الدین شوقین

سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی (پی ایس ڈی سی) سانگھڑ کا ایک اہم اجلاس آج سانگھڑ کے ڈی سی آفس میں ضلعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر امام الدین شوقین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں کی ترقیاتی، صحت، تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کے لئے فنڈز اور تیل کی فیلڈز کے آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آئل کمپنیوں کے عہدیداروں کو ضلع کے اندر ہونے والے کاموں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر قرۃ العین مری، ایم این اے نوید ڈیرو، ایم پی اے فراز ڈیرو، شاہد خان تھہیم، جام شبیر خان، ننڊ کمار گوکلانی، علاؤالدين جونیجو، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور مختلف سرکاری محکموں اور تیل کمپنیوں کے عہدیدار شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے فنڈز کے تحت ضلع میں شروع کی گئی 57 اسکیموں میں سے 55 مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 27 جس پر سینیٹر امام الدین شوقین نے ہدایت کی کہ جن ٹھیکیداروں نے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سینیٹر امام الدین شوقین نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے وقت پر کام مکمل کریں جبکہ وہ خود منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوام کی امانت ہے جو ایمانداری کے ساتھ خرچ کی جائے گی اور ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے