Home / Home / الحمدللہ پاکستان کی پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے: محمد نعیم خان

الحمدللہ پاکستان کی پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے: محمد نعیم خان

پاکستان کی فوج کے ساتھ پاکستان کی عوام بھی بہت بہادر ہے

ہمارے عوام انڈیا سے مقابلہ کرنے کا بہت جزبہ رکھتے ہیں

کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) الحمدللہ پاکستان کی پاک فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے جبکہ انڈین آرمی دنیا کی بزدل ترین فوج ہے اگر انڈین فوج نے پاکستان کی سر زمین کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی دیکھا تو ہماری پاک بہادر فوج اِن شاء اللہ ان کی آنکھیں نکال دیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی روزنامہ پاکستان محمد نعیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ پاکستان کی عوام بھی بہت بہادر ہے اگر انڈیا نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تو پاکستان کی پوری عوام پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر انڈین فوج کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ ہمارے عوام انڈیا سے مقابلہ کرنے کا بہت جزبہ رکھتے ہیں اور اگر عوام کو ملک کے دفاع کی خاطر جان بھی قربان کرنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ پاکستان کے ہر شہری کے دل میں شہادت کا جزبہ کوٹ کوٹ کر بھر ہوا ہے اور وہ ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے کو فخر کی بات سمجھتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے