پریس کلب کمالیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کو خوش آمدید کہا گیا
کمالیہ(ڈاکٹر غلام مرتضیٰ تحصیل رپورٹر) غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمالیہ میں آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ پریس کلب کمالیہ کے صدر عبدالحنان چوہدری، چوہدری عبدالواحد، جنرل سیکرٹری محمد حسین عابد، محمد جاوید قادری، چوہدری اللہ دتہ جٹ، قاری محمد سعید، محمد اسلم، ظفر حسین بھٹی، میاں ارقم ناصر، محمد نوید فضل، محبوب نذیر، ملک غلام عباس اعوان، ڈاکٹر مسعود الرحمٰن ڈوگر، محمد عثمان، صوفی ضیاء شاہد (چیف ایڈیٹر حدیثِ دِل) الیکٹرانک میڈیا کمالیہ کے صدر سیف الرحمٰن، عمران شاہد، محمد امین چوہدری، غلام عباس سچ TV، رانا تجمل خاں، آر جے جاوید بھٹی، ملک عبد الغفار، چوہدری محمد آصف، شاہد ندیم، ملک غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ(ایڈیٹر ملٹی میڈیا)، غلام عباسPTV ، اور زکریا نے غزالہ یاسین کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزالہ یاسین کو کمالیہ میں آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اور اُمید کرتے ہیں کہ کمالیہ میں اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے کمالیہ اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔ اور کمالیہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔