میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر ) میرپورخاص میں 23 سالہ لڑکی کی آٹھ سالہ بچے سے زبردستی شادی- لڑکی نے زہر پی لیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل- میرپورخاص کے قریب دیھ 116 گاؤں میاں داد مری حد پولیس اسٹیشن کھان میں 23 سالہ صاحباں کی شادی آٹھ سالہ رزاق ولد سومر مری سے زبردستی کرنے پر صاحباں نے زہر پی لیا- صاحباں کو نازک حالت.میں سول اسپتال میرپورخاص داخل کیا گیا ہے جہاں پر صاحبان کے والد نبی بخش نے نوپ نیوز میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کے سومر مری اسلحہ کے ساتھ انکی غیر موجودگی میں گھر آیا اور اسلحہ کے زور پر میری.بیٹی کی زبردستی شادی کروانے لگا تو میری بچی نے زہر پی لیا..انہوں نے بتایا کہ دولہے کی عمر آٹھ سال ہے میری بچی کی عمر 23 سال ہے سومر مری انکے بیٹے زبردستی نکاح کروانہ چاہتے ہیں جس سے مسہلا ہوا ہے…متاثرہ والد نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے ملزمان کے خلاف کاروائی اور انہیں انکے بچوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے

میرپورخاص میں 23 سالہ لڑکی کی آٹھ سالہ بچے سے زبردستی شادی- لڑکی نے زہر پی لیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل – فوٹو نوپ نیوز