Home / اہم خبریں / گوجرانوالہ میں بچے کی گمشدگی کا ڈراپ سین، 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلہ دباکر نہر میں بہا دیا، ملزمان کا اعتراف جرم

گوجرانوالہ میں بچے کی گمشدگی کا ڈراپ سین، 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد گلہ دباکر نہر میں بہا دیا، ملزمان کا اعتراف جرم

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ گاؤں پنڈوری میں 12 سالہ احتشام کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 12 سالہ احتشام کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقہ گاؤں پنڈوری میں ندیم کا بیٹا احتشام 3 روزسے لاپتہ تھا۔ گھر والے احتشام کی تلاش کرتے رہے، نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں محلہ دارعبدالرحمن اوروسیم عباس پر شک تھا جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق بچے کوگھرسے اغواء کیا گیا۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد احتشام کا گلا دبا کر نہرمیں بہا دیا تھا، تاحال بچے کی لاش نہ مل سکی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے