Home / اہم خبریں / کراچی میں نیپٸیر پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج

کراچی میں نیپٸیر پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں نیپٸیر پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کریمنل گرفتار ایس ایچ او نیپٸیر ارشد جنجوعہ کے شکنجے میں ملزم محمد علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او نیپٸیر ارشد جنجوعہ نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نیپٸیر ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا۔ ملزم محمد علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پرایس ایچ او نیپٸیر ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے