تازہ ترین
Home / کشیمر / غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کنونشن 5 فروری کو گلشن حدید میں منعقد کیا جائے گا

غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کنونشن 5 فروری کو گلشن حدید میں منعقد کیا جائے گا

کراچی (نوپ نیوز) غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کنونشن 5 فروری کو گلشن حدید میں منعقد کی جائے گا- یوم یکجہتی کشمیر کنونشن کی صدارت غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر راجہ غلام مصطفیٰ بھٹی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں بریگیڈئر (ر) شاہد غنی اور راجہ فضل الرحمان ہونگے- نمائندہ نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفیٰ اور مرکزی صدر غازی پاکستان فاؤنڈیشن منیر شر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کنونشن سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی اور دنیا کو یہ بات بتانا چاہتے ہیں کہ ‘کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے’ بھارت نے جو ظلم و بربریت کا بازار نہتے معصوم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتا ہے ہم پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتی ہے- بھارت نے 70 سالوں سے خطہ کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ جما کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں- بھارت نے خطہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما کر کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں جن کی آڑ میں کشمیریوں کا خون قتل عام کیا جارہا ہے- حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوشاں پر امن نوجوان نسل کو پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے بینائی سے محروم کرتے ہوۓ معذوری کی زندگی پر مجبور کیا جا رہا ہے معصوم کشمیری عوام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر از خود بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور دہشت گردی اور دراندازی کا راگ الاپتا ہے- بھارت کے مکرو چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بےنقاب کرنا ہے-

غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کنونشن 5 فروری کو گلشن حدید میں منعقد کیا جائے گا فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

افواج پاکستان کے بڑے فیصلے۔ خصوصی رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ کمالیہ

(1) تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر کرپٹ عناصر ہیں، جو پاکستان سے زیادہ اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے