لورالائی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء لانگو نے میڈیا کو لورالائی میں ہونے والے حملے کے بارے میں بتایا ہے کہ لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کےدفتر پر 3 سے 4 دہشتگردوں نےحملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے دفتر کے گیٹ پر ہی خودکو اڑالیا، دہشت گرد حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلےمیں مارے گئے، دہشت گرد حملےمیں 19 افراد افراد زخمی ہوئے، ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔
![]()