Home / اہم خبریں / کراچی ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی ملیر سِٹی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس و مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ نے گٹکا مافیا و منشیات فروش کو اپنے نشانے پہ لے لیا جبکہ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش سمیت گٹکا فروش کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل زبیر اور اظہر کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی چرس و مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد۔ ملزمان میں شامل زبیر غریب آباد کی مشہور ڈرگ ڈیلر زرینہ کا بیٹا ہے جبکہ زبیر کا پورا خاندان ملیر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے دوسری طرف ملزم اظہر مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات و گٹکا جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او ملیر سِٹی شاکر حسین شاہ نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے