میرپورخاص/ عمرکوٹ (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر اور ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ نے ضلع عمرکوٹ میں آبادگاروں اور محکمہ آبپاشی کے نمائندوں کا ضلع میں پانی کے مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس ضلع کونسل ہال میں طلب کیا، جس میں ضلع چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ، ڈائریکٹر نارا کینال منصوراحمد میمن، ضلع وائس چیئرمین حاجی بقا پلی، ضلع وائس چیئرمین تھرپارکر کنور کرنی سنگھ، ضلع کونسل ممبر یونس ٹالپر اور حاجی علی مراد راجڑ، حاجی محمد اقبال چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر نے کہا کہ اس وقت ضلع میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے پچھڑی کے آبادگاروں کی فصل تباہ ہوگئی ہے اور خاص طور پر پچھڑی میں روٹیشن کے دوران پانی کی قلت پیدا ہوتی ہے جس کے حل کے لیے حکمت عملی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ کو 1991 کے پانی کے معاہدے کے تحت پانی نہیں دیا جا رہا اور سندھ اس معاہدے کے تحت مجبوری میں پانی لے رہا ہے مگر سندھ کی عوام چاہتی ہے کہ سندھ کو 1945 کے پرانے معاہدے کے تحت پانی فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پورے ملک میں پانچ نئے ڈیم بنا رہی ہے جن میں سے ایک ڈیم اکھوڑی کے نام سے بنایا جارہا ہے جوکہ اٹک شہر کے نزدیک سندو دریاء پر بنایا جائے گا پر یہ ڈیم کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور اس سے سندھ کی عوام کو ملنے والے پانی کی تقسیم پر بڑا فرق پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے ایوان میں اسپیکر کو اس اکھوڑی ڈیم سے متعلق قرارداد جمع کروائی مگر افسوس ابھی تک اس پر کوئی بھی بحث نہیں کی گی، انہوں نے کہا کہ نارا کینال سے پانی کی چوری بڑی مقدار میں ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ غیر قانونی لفٹ مشینیں ہیں جوکہ ہائی کورٹ سندھ کے احکامات پر ابھی تک بھی ختم نہیں کروائی گی ہیں، اس موقع پر ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پانی کی قلت پورے پاکستان میں ہے پر عمرکوٹ ضلع میں پانی کی قلت ختم کروائی گئی اور روٹیشن کے دوران پچھڑی کے علاقوں کو پانی پہنچانے میں محکمہ آبپاشی عملی اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ شاخوں اور واہیوں میں لگے ہوئی غیر قانونی گندیاں ختم کروائی جائیں اور خاص طور پر آبادگارمحکمہ آبپاشی کے نمائندوں سے مل کر شاخوں میں پینے کے غیر قانونی لائن لگوا کر زمینیں آباد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پچھڑی کے آبادگاروں کو پانی نہیں مل رہا جس کو جلد سے جلد ختم کروایا جائے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈائریکٹر نارا کینال منصور احمد میمن اس مسئلے پر ایک انکوائری کرکے جلد پچھڑی کے آبادگاروں کو پانی پہنچائے گے، اس موقع پر موجود آبادگاروں اور ضلع کونسل کے ممبران نے پانی کی قلت، شاخوں میں لگائی گی غیر قانونی لفٹ مشینیں، پائیپ لائینوں، روٹیشن کے دوران محکمہ آبپاشی کی جانب سے شیڈول جاری نا کرنے اور دیگر محکمہ آبپاشی کے مسائل سے متعلق شکایات نوٹ کروائی گئیں جس پر ڈائریکٹر نارا کینال منصور احمد میمن نے نوٹ کروائی گئی شکایات کا آزالہ کرنے اور پچھڑی کے آبادگاروں کو فروری میں حریف کی پوکھائی کے دوران پانی کی فراہمی کو یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ آنے والے ماہ میں 28 ہزار کیوسک پانی نارا کینال میں دیا جائے گا جس دوران روٹیشن کا شیڈول ہر ہفتہ جاری کیا جائے گا۔
![]()