Home / اہم خبریں / میہڑ شہر کی مرکزی عید گاہ میں گندگی کے ڈھیر اور کاروباری کام ہونے کے انکشاف

میہڑ شہر کی مرکزی عید گاہ میں گندگی کے ڈھیر اور کاروباری کام ہونے کے انکشاف

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ شہر کی مرکزی عید گاہ میں گندگی اور کاروباری کام ہونے کے انکشاف ایک طرف نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دوسری طرف مرکزی عید گاہ میں گندگی کے ڈھیر عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لينے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میہڑ شہر کی مرکزی عید گاہ میں میونسپل عملے کی لاپرواہی کے باعث نالیوں کا گندہ پانی مرکزی عید گاہ میں اندر جانے لگا گندگی پھل گئی جبکہ اوقاف کی لاپرواہی کے باعث عید گاہ میں ہوٹل چلنے لگا عید گاہ میں رات کے وقت چار پائی رکھ کر لوگ سونے لگے ہیں ایسے غلط عمل کے خلاف میہڑ کے علماء سائين ممتاز علی چانڈیو، حق فاؤنڈیشن کے رہنما عبدالصمد بگھیو اور دیگر سماجی رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی عید گاہ عبادت گاہ ہے مرکزی عید گاہ میں عید نماز اور جلسوں سمیت روز کی بنیاد پر آج بھی جنازہ نماز ادا کی گئی مگر افسوس کے میونسپل عملےاور اوقاف کی لاپرواہی کے باعث عید گاہ میں گندگی پھل گئی ہے جبکہ مرکزی عید گاہ میں غلط کام ہو رہے ہیں ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں نوٹس لے کر مرکزی عید گاہ کو صاف ستھرا کر کے عید گاہ کو کاروباری استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے