Home / اہم خبریں / تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری مریض دربدر

تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری مریض دربدر

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری مریض دربدر، تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال جاری، ان ڈور اور آوٹ ڈور سروسز بند، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال جاری ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈکل ایسوسی ایشن پر مشتمل ہے۔ تعلقہ ہسپتال ٹنڈو آدم میں مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کی وجہ سے علاج معالجہ بند اور مریض علاج کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج اور نعرے بھی بازی کرتے رہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تین مطالبات رکھے گئے ہیں جن میں سندھ کے ڈاکٹرز کی تنخواہ بھی دوسرے صوبوں کے برابر کی جائے، سروس انفرا اسٹرکچر کو بحال کیا جائے۔ اور ٹائم اسکیل کو بھی شروع کیا جائے۔ ڈاکٹرز پندرہ، بیس سالوں سے ایک ہی گریڈ پر نوکری کررہے ہیں۔ انکی پروموشن ٹائم کیساتھ ہونی چاہئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور اگر ہمارے مطالبات منظور نا کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔ دوسری جانب مریضوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہڑتال سے پریشانی کا سامنا مریضوں کو کرنا پڑتا ہے۔ غریب آدمی کہاں جائے ہم غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کیلئے احتجاج ضرور کریں مگر مریضوں کا بھی خیال کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے