تازہ ترین
Home / جرائم و حادثات / سندھ میں گمشدہ ہونے والے افراد کے خاندانوں کا کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ

سندھ میں گمشدہ ہونے والے افراد کے خاندانوں کا کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوۓ گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے نمائدہ نوپ نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سندھ میں قوم پرست، ادیب، دانشور، آرٹسٹ، صحافی، سیاسی و سماجی کارکنان کی جبری گمشدگی کے خلاف ہم سب خاندانوں نے یہاں پریس کلب پر المتی بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے گمشدہ افراد کی فیملیز کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو کئی مہینوں گزر جانے کے باوجود اب تک ظاہر نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں اگر ان لوگوں کا کوئی قصور یا جرم ہے تو انکو عدالت میں پیش کیا جائے- گمشدہ افراد کے نام یہ ہیں جن کی فیملیز اس علامتی بھوک ہڑتال میں موجود ہیں خادم آہجو، دلدار جونیجو، دیدار امرت، ہدایت لوہار، ننگر چنا، اعجاز تنیو، علیم تنیو، عالم چنا، انعام عباس، خلیق ہیکروو، شادی خان سومرو، رضا، انصاف وایو، محمد خان وگھیو صبر چانڈیو و دیگر شامل ہیں- گمشدہ افراد کے خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو بازیاب کروایا جائے-
 


سندھ میں گمشدہ ہونے والے افراد کے خاندانوں کا کراچی پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ تصاویر: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا پہلا مشاورتی اجلاس کراچی میں منعقد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن (پارسا) کی نئی کابینہ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے