میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نامور معالج و سماجی رہنما ڈاکٹر رانا سی راٹھوڑ کی سندھی زبان میں تحریر کردہ کتاب” زندگی جا پندھ اور پیچرا”سوانح حیات کی رونمائی تقریب میرپورخاص پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سوائی خان چھلگری اور مقررین و ادیب ڈاکٹر حسین بخش کولاچی، معصوم تھری، مس رادھا بھیل، تنیراج بھیل، عبداللہ کھوسو، انجینئر کانجی مل، ڈھیسر راٹھوڑ، احسان سنگراسی، قائم سولنگی و دیگر ادیبوں اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رانا سی راٹھوڑ دورِحاضر کے عظیم انسان ہیں جنہوں نے اپنی زندگی سماجی بھلائی اور خدمت خلق میں گزاری ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے فروغ میں نوجوانوں کی مدد کی جائے مقررین نے کہا کہ آج ڈاکٹر رانا کی کوشش سے میگھواڑ کمیونٹی سمیت دیگر کمیونٹی کے تھر کے نوجوان بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی انمول ہیرے کے ساتھ ساتھ دُکھوں کا پنجرہ بھی ہے ڈاکٹر رانا نے اپنی سوانح حیات پر جو کتاب لکھی ہے وہ اس سے بھی اعلیٰ مقام رکھتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم سب کو ڈاکٹر رانا سی راٹھوڑ کی زندگی سے سیکھنا چاہئے اپنی زندگی سماجی بھلائی اورخدمت خلق کیلئے وقف کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کیلئے واحد مضبوط ہتھیار تعلیم ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے تعلیم کے ہتھیار کو استعمال کرنا چاہئے تعلیم کے ہتھیار سے ہی ہم زندگی کے ہر موڑ پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں رانا سی راٹھوڑ کسی کمیونٹی کا نام نہیں بلکہ وہ سندھ کا نام ہے انہوں نے جو خدمت کی ہے شاید ہی کسی نے ان جیسی خدمت کی ہو ڈاکٹر صاحب نے اپنا آرام و سکون لوگوں کی خدمت پر قربان کردیا مقررین نے کہا کہ موجود ہ دور میں تعلیم حاصل کرنے میں اتنی تکلیف نہیں ہیں جتنی تکالیف ڈاکٹر صاحب کے دورمیں برداشت کرنا پڑی تھیں ڈاکٹر رانا نے ملازمت حاصل کرنے کے بعد بھی تھر کے لوگوں کی خدمت کی آج جو ڈاکٹر، تعلیم یافتہ ایم پی ایز، ایم این ایز ہیں ان کی کامیابی میں بھی ڈاکٹر رانا سی راٹھوڑ کا کردار ہے ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی پر کتاب لکھ کر بڑاکام کیا ہے کتاب لکھ کر تاریخ رقم کی ہے جو بھی ان کی کتاب پڑھے گا وہ تاریخ کو یاد کرے گا اس موقع پر ڈاکٹر رانا سی راٹھوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا کتاب لکھنے کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے کیونکہ تعلیم سے ہی ہر برائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے تعلیم سے عزت، شہرت، روزگار اور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اس سے قبل کتاب کی رونمائی کی گئی تقریب میں ادیبوں اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()