Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سید خالد شاہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سید خالد شاہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد

کراچی (خصوصی رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام پورے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے لئے سید خالد شاہ ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا اس پروقار تقریب میں طالب علموں کے علاوہ والدین پرائیویٹ و گورنمٹ اسکولز انتظامیہ، تعلیمی ماہرین، بزنس کمیونیٹی کے نمائندے، میڈیا کے نمائندے اور اپسما سندھ کے زمے داران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپسما سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے سب کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اپسما سندھ کے وائس چیئرمین فیصل خان زئی نے اپنے خطاب میں تقریب کی اہمیت اور طالب علموں میں مقابلے کے رجحان کو مثبت قرار دیا جبکہ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ پرائیویٹ اسکولز کو شرح تناسب کے اعتبار سے فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے اور تعلیم کے فروغ کے لیئے ملکر کام کیا جائے سید خالد شاہ صاحب کی تعلیمی خدمات پر کوئی شاہراہ یا تعلیمی ادارہ سید خالد شاہ شہید کے نام سے منسوب کی جائے۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی نے اپسما سندھ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں تمام پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میں ایوارڈ تقسیم کیئے گئے جبکہ اپسما میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی کو خصوصی شیلڈ بھی دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے