میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص گزشتہ چار روز سے بجلی کی فراہمی بند ہونے پر نائی پاڑہ کے رہاشی سٹرکوں پر نکل آئے علاقہ مکینوں ناصر، زیشان اور دیگر کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی بند ہے حیسکو حکام ایکسین میرپورخاص مظہرقریشی اور ایس ڈی او اشوک کمار کو کئی بار آگاہ کیا مگر کوئی نہیں سنتا ہے جبکہ لائن مین ہم سے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت طلب کررہا ہے احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پینے کا، مساجد میں وضو کا پانی ختم ہو گیا آج علاقے کے ایک گھر میں فوتگی ہوئی مگرمیت کوغسل دینے کے لیے پانی نہیں ہے۔
![]()