Home / اہم خبریں / تھانہ سمبڑیال کی حدود ملکھانوالہ سے ملنے والی نعش کا آخر کار پتہ چل ہی گیا۔ مقتول سیالکوٹ کا رہائشی نکلا

تھانہ سمبڑیال کی حدود ملکھانوالہ سے ملنے والی نعش کا آخر کار پتہ چل ہی گیا۔ مقتول سیالکوٹ کا رہائشی نکلا

سیالکوٹ / سمبڑیال (رپورٹ: نزہت شہناز) تھانہ سمبڑیال کی حدود ملکھانوالہ سے ملنے والی نعش کا آخر کار پتہ چل ہی گیا۔ مقتول سیالکوٹ کا رہائشی نکلا۔ تفصیلات کیمطابق مقتول کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوگئی ہے جوکہ سیالکوٹ ڈپٹی باغ کا رہائشی ہے فیصل علی ولد افضل خان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور بچوں کو ٹیوشن پڑھا کے گزر بسر کر رہا تھا مقتول ایک روز قبل گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا جس کے بعد وہ گھر واپس نہ پہنچا جس کے پیش نظر مقتول کی والدہ نے تھانہ کوتوالی میں گمشدگی کی درخواست بھی جمع کروائی لیکن اگلے ہی روز اہل خانہ کو فیصل علی کے قتل کی اطلاع مل گئی۔ فیصل علی ایک سال کا تھا جب اسکے والد فوت ہوگئے تھے ماں نے بمشکل سب بچوں کو پڑھا لکھا کر اس مقام تک پہنچایا لیکن اسے کچھ دیکھنا نصیب نہ ہوا ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک میرے بیٹے کا موبائل آن ہے اور اس سے مجھے تاوان دینے کے بارے کہا جا رہا ہے۔ لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں بالکل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ والدہ کی آہو پکار چیخ چیخ کر یہ کہ رہی تھی کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا اسے کیوں مارا گیا۔ جبکہ باقی خاندان کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف چاہئے بس اور کچھ نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے