تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگی

خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شہر وگردو نواح میں نقاب پوش خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ مساجد اور بازاروں سمیت اندرون شہر کے گلی محلوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں۔ صحت مند بھکارنیں کا م کی بجائے بھیک مانگنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ بھکارنوں نے بھیک مانگنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ یہ بھکارنیں کبھی بجلی کا بل، کبھی گھر کا کرایہ، کبھی ادویات اور اسی طرح مختلف حیلے بہانوں سے سادہ لوح افراد سے بھیک مانگتیں دکھائی دیتی ہیں جب انہیں کوئی کہے کہ آپ کام کریں تو آگے سے لعن طعن کرکے چلتی بنتی ہیں۔ ان میں سے متعدد بھکارنیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف فینسی کپڑے اور جوتے پہنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے کپڑے بھی کسی طرح بھکارنوں والے نظر نہیں آتے۔ دوسری جانب بھکارنیں اپنے بچوں کے سروں، بازو، ٹانگوں پر فرضی پٹیاں باندھ کر بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں۔ کئی بھکارنیں گونگی، بہری کا ڈرامہ رچا کر سادہ لوح شہریوں کو الو بنا کر بھیک مانگتی ہیں ان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر بھکارنیں نوجوانوں کو دعوت گناہ دے کر گمراہ کرتی ہیں۔ ان بھکارنوں میں سے اکثر بھکارنیں خواتین کے پرس نکالنے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہوتی ہیں اور متعدد مرتبہ گرفتار ہوتی ہیں مگر خواتین ہونے کا فائدہ اٹھاکر بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ ڈیرہ شہر و گرد و نواح میں بھکاریوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں سے گداگری ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے